باکسنگ شائقین کے لئے بڑی خبر ایشین چیمپئن عثمان وزیر نے اپنی کیریئر کی سب سے بڑی فائٹ کا اعلان کردیا

آئی بی ایف یو تھ ٹائٹل کے لیے عثمان وزیر کی فائٹ 22 مئی منیلا فلپائن میں ہوگی عثمان وزیر کی فائٹ باکسنگ ورلڈچیمپئن مینی پاکیو کے انڈر کارڈ ہوگی

ایشیئن بوائے کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ایم پی پروشنز عثمان وزیر کی فائٹ منعقد کروائے گی عثمان وزیر کہتے ہیں مجھے پانچ سال سے اس فائٹ انتظار تھا پہلا پاکستانی باکسر ہوں جو آئی بی ایف یوتھ ٹائٹل لڑوں گا جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے ایشین بوائے کا کہنا ہے کہ اس فائٹ کے لیے زبردست محنت کی ہے قوم میری کامیابی کی دعا کرے ایشین ٹائٹل کے بعد اب انشاء اللہ آئی بی ایف یوتھ ٹائٹل بھی جیت کر پاکستان اور گلگت بلتستان کا نام روشن کروں گا

عثمان وزیر کے مطابق آج تک کوئی پاکستانی باکسر یہ ٹائٹل نہیں جیت سکا آئی بی ایف یوتھ ٹائٹل جیت کر عمران خان اور جہانگیر خان کی طرح تاریخ رقم کرنا چاہتا ہوں عثمان وزیر کو جہاں فائٹ کی خوشی ہے وہی وعدہ کے باوجود حکومت کی سپورٹ نہ ملنے کا افسوس بھی ہے کہتے ہیں ۔وزیراعلی جی بی خالد خورشید نے یوتھ ٹائٹل کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا لیکن وعدہ وفا نا ہوا اب مجھے اپنی فائٹ کے لیے پرائیویٹ اسپانسرز پر انحصار کرنا پڑے گا

ان کا کہنا تھا کہ انہیں افسوس ہے کہ اپنے کیریئر کی سب سے بڑی فائٹ میں گلگت بلتستان کا روایتی لباس نہیں پہن سکیں گے پاکستانی باکسر آصف ہزارہ اور کامران خان بھی عثمان وزیر کے انڈر کارڈ فائٹ کریں گے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں