پی ٹی اے کی موبائل فون آپریٹروں کو سروس کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) کو نیٹ ورک کوریج اور کارکردگی کو بہتر بنانے اور لائسنس کے معیار کے مطابق کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔


سروس کے ناقص معیارسے متعلق عوامی شکایات اور پی ٹی اے کی جانب سے کئے گئے سروے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ ناکافی نیٹ ورک / سائٹس اور نیٹ ورک میں توسیع نہ ہونا کوالٹی میں مسائل کی وجوہات ہیں۔

اس حوالے سے اپریٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ بنیادی وجوہات کے حل کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائیں بالخصوص گنجان آباد علاقوں میں اپنے نیٹ ورک کی توسیع کے ذریعہ نیٹ ورک کے استحکام اور مناسب کوریج کو یقینی بنائیں

۔
پی ٹی اے وقتا فوقتا سی ایم اوز کے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتا رہے گا تاکہ صارفین کو بہتر آواز اور ڈیٹا خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اوربہتر کوریج و سروس کے معیار کی بہتری کے ذریعے صارف کی ممکنہ توقعات پر پورا اترا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں