چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عراقی وزیردفاع کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عراقی وزیردفاع جمعہ ایناد سیدون نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز  راولپنڈی میں ہوئی جس میں  باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ سیکیورٹی، دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق عراقی وزیردفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں