راولپنڈی میں بسنت جاری, پتنگ سے پولیس ڈرون گرانے کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی:  پولیس نے پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف فضائی منظر کے لیے ڈرون کا استعمال کا آغاز کیا جسے منچلے نوجوان کی جانب سے پتنگ اُڑا کر گرا دیا گیا, یو این این کو موصول شُدہ فوٹیج میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون کو پتنگ سے گراتے دیکھا جاسکتا ہے, ڈرون گرنے کے بعد راولپنڈی میں منچلوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور ساونڈ ایکٹ کی بھی دھجیاں اڑا دی گئی

راولپنڈی پولیس کی جانب سے بنائی گئی حکمت عملی بری طرح ناکام ہونے پر منچلے نوجوانوں کے خلاف کاروائی کے لیے ایک اور ڈرون فضا میں بلند کر دیا, ایس پی راول ضیاء الدین کی جانب سے ڈرون کیمرے کی مدد سے فضائی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے منچلے نوجوان نے راولپنڈی پولیس کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون پتنگ سے زمین پر گرا دیا تھا اعلی افسران کی ہدایت راول سرکل میں ایک اور ڈرون کو فضاء مین بلند کیا گیا

پولیس کی جانب سے ڈرون کیمروں کو گرانے والوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا بھی دعوی کیا جارہا ہے, افسران کی جانب سے پتنگ بازی کرنے والوں کو رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں

دوسری جانب پولیس نے ڈرون گرنے کے بعد پتنگ بازی کی آڑ میں فرضی کاروائیاں شروع کر دی ہیں شہر بھر سے پتنگ بازی کی آڑ میں 43 مقدمات درج کر کہ 49 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ حراست میں لیئے گئے ملزمان پر 1 ہزار 7 سو 32 پتنگ اور 45 ڈوریں ڈال کر کاروائی مکمل کر دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں