مقبوضہ جموں و کشمیر میں دھماکہ خیز مواد برآمد،علاقہ سیل ،سرچ آپریشن شروع

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں آئی ای ڈی برآمد ہونے پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا گیا ہے۔

آج صبح جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں مین شاہراہ کے کنارے ایک دھماکہ خیز (آئی ای ڈی) برآمد ہوا ہے جو کہ ایک پریشر کوکر میں تھا اور مین شاہراہ منجکوٹ کے علاقے میں نالے میں پڑا ہوا تھا ۔

واضع رہے کہ 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 اے کی منسوخی کے بعد نصف درجن سے زائد نئی مجاھدین تنظیمیں سامنے آئی ہیں جو کہ خالصتاً لوکل مجاھدین تنظیمیں ہیں جن سے انڈیا فوج سخت خوف زدہ ہے کیونکہ جیسے جیسے انڈین فوج کی طرف سے ظلم میں اضافہ ہو رہا ہے ایسے ہی مجاھدین تنظیموں نے بھی فوج پر حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں