وزیر خارجہ کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

زمبابوے کے وزیر خارجہ انتقال کر گئے ،وزیر خارجہ مویو (Sibusiso Moyo) کا انتقال عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث ہوا ہے۔

زمبابوے کے صدارتی ترجمان جیورج چارمیا کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مویو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد زیر علاج تھے۔

صدارتی ترجمان کے مطابق دوران علاج ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی اور وہ وینٹی لیٹر پہ منتقلی کے باوجود سنبھل نہ سکے اور انتقال کرگئے۔

زمبابوے کے صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ انتقال کرجانے والے وزیرخارجہ کی آخری رسومات کے حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں