پشاور کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، پولیس کی بڑی کاروائی

تفصیلات کے خیبر پختونخواہ کے علاقے باڑہ میں پولیس نے علاقے کو تباہی سے بچا لیا۔

ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ حدود باڑہ علاقہ سپاہ میں پولیس نے کاروائی کی ہے اور زمین میں چھپایا گیا بھا ری تعدادمیں اسلحہ پولیس نے تحویل میں لیا ، تحویل میں لیاجانے والا اسلحہ کو ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال نے میڈیا کےسامنے پیش کیا۔

ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال کا کہنا تھا کہ اسلحہ میں 137 عدد راکٹ لانچر، 27 عددتوپ گولے شامل ہے، اسلحہ میں 3 عدد روسی ساختہ میزائل ؛ 30 عدد مارٹرگولے بھی قبضہ میں لیاگیا، حراست میں لیاجانے والے اسلحہ میں 179 عددانٹی ائیر کرافٹ گن شامل ہے

ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال کا کہنا تھا کہ اسلحہ دہشت گردوں نے چھپایا تھا؛ پشاور اور مضافات کی تباہی کی منصوبہ بندی ناکام بنادیا، دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے تحقیقات جاری ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں