پاکستان کی برآمدات میں اضافہ

یف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی مربوط حکمت عملی کے باعث پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آ) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برآمدات کی مالیت اگست 2020 میں 1.6 ارب ڈالر تھی اور دسمبر2020 میں بڑھ کر 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

دسمبر 2020 میں پاکستانی برآمدات کی افزائش 18.3 فیصد تک رہی، گزشتہ سال کے اسی عرصے میں ان کی مالیت 1.993 ارب ڈالر رہی تھی۔

ایف بی آر کے مطابق بنیادی خام مال اور درمیانی اشیاء سے متعلق 1623 ٹیرف لائنوں پر درآمدی ڈیوٹیز کم کی، اس کے علاوہ ٹیکسٹائل سے متعلقہ 164 اشیاء پر اضافی کسٹمز ڈیوٹیز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز ختم کردی۔

’میک اِن پاکستان‘ پروگرام کے تحت کم ازکم آٹھ شعبوں کے لیے ڈیوٹی ڈراء بیک کی شرح بڑھا دی، ایف بی آرنے کاٹن یارن کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 30 جون 2021 تک ختم کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں