شاہ محمود قریشی سے ترکی کے وزیر خارجہ کی ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ترک وزیر خارجہ نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ کثیرالجہتی تعلقات، اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دوران ملاقات اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاس میں کیے گئے اور فیصلوں پر جلد عملدرآمد کو یقینی بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

شاہ محمودقریشی نے ترک وزیرخارجہ کو بھارتی قابض افواج کے کشمیریوں پر مظالم اور بھارت کی وجہ سےخطےکودرپیش خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرپرترکی کی حمایت پرشکریہ ادا کیا۔

وزرائے خارجہ نےعالمی سطح پر اسلاموفوبیاکےبڑھتےہوئےرجحان پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے اسلامی اقدارکےتحفظ کیلئےمشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں