مائیک پنس کا ٹرمپ کو ہٹانے سے انکار

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت ٹرمپ کو ہٹانے سے انکار کر دیا۔

واشنگٹن میں امریکی پارلیمنٹ پر حملے کے بعد امریکی ایوان میں 25 ویں آئینی ترمیم کے قواعد و ضوابط پر بحث جاری ہے۔

25 ویں ترمیم کے ذریعے نائب صدر کو ٹرمپ کے خلاف کارروائی کے لیے کہا جائے گا، تاہم خبر ایجنسی کاکہنا ہے کہ نائب صدر مائیک پنس نے ٹرمپ کو ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔

مائیک پنس کاکہنا ہے کہ امریکی صدر کو 25 ویں آئینی ترمیم سے ہٹانے سے غلط روایات جنم لیں گی۔

انہوں نے کہا میں نہیں سمجھتا کہ 25ویں آئینی ترمیم امریکی آئین سے مطابقت رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں