معروف اداکار کا سانحہ مچھ پر اظہار افسوس

اداکار حمزہ علی عباسی نے سانحہ مچھ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے بعض شیطان صفت افراد کی جانب سے ہزارہ برادری پر ڈھایا جانے والا یہ ایک المناک سانحہ ہے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مزدوروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

حمزہ علی عباسی نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 مزدوروں کو بے دردی سے قتل کئے جانے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’بعض شیطان صفت افراد کی جانب سے ہزارہ برادری پر ڈھایا جانے والا یہ ایک المناک سانحہ ہے جو دل شکن بھی ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’مجھے صرف یہ سوچ کر دلاسہ ہوتا ہے کہ یا اللہ تو یہ سب دیکھ رہا ہے۔‘

حمزہ عباسی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ اللہ رب العزت تمام مقتولین کی مغفرت فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو ہمت اور صبر عطا فرمائے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے گشتری میں 2 اور 3 جنوری کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کرکے پہلے پہاڑوں پر لے جا کران پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں