ثناء خان نے ایک خوبصورت پیغام شیئر کر دیا

بھارتی سابق اداکارہ ثناء خان نے سوشل میڈیا پر دوسروں کی مدد کرنے سے متعلق ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ سال عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران مفتی انس نامی شخص سے شادی کرنے والی اداکارہ ثناء خان سوشل میڈیا پر شادی کے بعد بھی کافی متحرک نظر آ تی ہیں۔

ثناء خان اپنے شوہر اور خود سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز تو شیئر کرتی ہی رہتی ہیں ساتھ میں اپنے مداحوں کی اصلاح کے لیے اسلامی تعلیمات اور آخرت سے متعلق بھی اہم اور معنی خیز پیغام جاری کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

ثناء خان نے حال ہی میں اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔

ثنا خان کی جانب سے شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کریم رنگ کے حجاب میں نہایت حسین اور خوش نظر آ رہی ہیں۔

ثنا خان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ’لوگوں کے کام آیا کریں اور اُن کی مدد کیا کریں، چاہے کوئی آپ کے کام آئے، مدد کرے یا نہیں، اس کا بدلہ آ پ کو اللّٰہ دے گا، دنیا اور آخرت میں بھی۔‘

ثناء خان کا اپنی ویڈیو میں مزید کہنا ہے کہ ’جو لوگ کہتے ہیں کہ لوگ ہمیں استعمال کر لیتے ہیں ہم سب کی مدد کرتے ہیں اور سب کے کام آتے ہیں مگر پلٹ کر کوئی ہماری مدد نہیں کرتا تو یہ اُن کے لیے جواب ہے۔‘ 

اپنا تبصرہ بھیجیں