کشمیری نوجوان اور بھارتی فوج کے مابین جھڑپ میں 3 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں قابض بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے محاصرے کی آڑ میں کشمیریوں کو شہید کیا۔

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے علاقے میں متعدد گھروں کو بھی دھماکا خیز مواد سے تباہ کیا۔

قابض بھارتی فوج نے بارامولہ سے ایک کشمیری نوجوان کو بھی گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں