مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکوؤں کی ہلاکت

کراچی کے علاقے ڈیفنس فور میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ملزم ڈکیتی کرنےکے لئے ڈبل کیبن گاڑی میں آئے تھے کہ پولیس کو اطلاع مل گئی۔

پولیس موقع پر پہنچی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ایک کرکے پانچوں ملزمان مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق تین ملزمان کی شناخت غلام مصطفی، محمد عابد اور محمد ریاض کے نام سے کی گئی۔

ملزم عابد اور غلام مصطفی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ملزم محمد عابد اور غلام مصطفی دونوں کا تعلق بہاولپور سے ہے جبکہ تیسرے ملزم ریاض کا تعلق ملتان سے ہے۔

ملزمان کے قبضے سے ڈبل کیبن گاڑی بھی پولیس نے تحویل میں لے لی ۔

گاڑی سے متعلق تفصیلات لی جارہی ہیں۔

ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں