پاکستان کرکٹ ٹیم کو آخری وارننگ پر شعیب اختر کا نیوزی لینڈ کو کرارا جواب

قومی ٹیم کو واپس بھیجنے کی وارننگ، شعیب اختر کا نیوزی لینڈ کو کرارا جواب

شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں یہ کوئی کلب ٹیم نہیں ہے بلکہ پاکستان کی قومی ٹیم ہے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آخری وارننگ جاری کردی

انہوں نے نیوزی لینڈ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی ضرورت نہیں ہے، پاکستان کی کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی، آپ کو ہمارا احسان مند ہونا چاہئے تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان نے دورہ کیا، اس طرح کے بیانات دینے سے پہلے نیوزی لینڈ کو گریز اور محتاط رہنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں