نواز شریف، ایاز صادق اور الطاف حسین کو گرفتار کرو، شہری کا انوکھا احتجاج

نواز شریف، ایاز صادق اور الطاف حسین کو گرفتار کرو نہیں تو بھوک ہڑتال کروں گا۔

نیشنل پریس کلب کے سامنے درخت پر چڑھ کر شہری کا انوکھا احتجاج۔

شہری کا سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کی گرفتاری کا مطالبہ۔

درخت پر چڑھے شہری کی جانب سے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین اور بانی ایم کی ایم الطاف حسین کی گرفتاری کا بھی مطالبہ۔

شہری کا کہنا تھا آئین و قانون کے تحت ان سب افراد کو فی الفور سزا دی جائے۔

شہری کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان افراد کو سزا نہ ملی تو میں بھوک ہڑتال پر چلا جاؤں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں