بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کی تابڑ توڑ جوابی کاروائی

مقبوضہ کشمیر: لائن آف کنٹرول پر راجوری کے سندربنی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج کی تابڑ توڑ جوابی کاروائی میں قابض بھارتی فوج کے دو دہشت گرد اہلکار ہلاک جبکہ متعدد شدید زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت بطور نائک پرائم بہادر کھتری اور رائفل مین سکھبیرسنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ شام کنٹرول لائن پر بھارتی قابض فوج کا ایک صوبیدار بھی پاک فوج کی جوابی کاروائی میں جہنم واصل ہوا تھا

خیال رہے کہ گزشتہ روز پونچھ کے قصبا سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی قابض فوج کا ایک صوبیدار بھی ہلاک ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں