جیتنے کے چانس ابھی بھی ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس انتخابات جیتنے کے کافی ثبوت موجود ہیں اور اب دلائل سننے کے لئے صرف ایک اچھے جج کی ضرورت ہے۔

یہ بات انہوں نے پنسلوینیا میں عوامی سماعت کے دوران فون پر کہی، امریکی صدر حالیہ انتخابات میں نتائج کے باوجود اپنی ممکنہ شکست کو کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں، ان کو اب بھی ایسا لگتا ہے کہ وہ دوبارہ اسی منصب پر فائز ہوں گے۔

گزشتہ روز ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں انتخابی نتائج کو درست کرنا ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمارے پاس اپنی بات ثابت کرنے کے لئے تمام شواہد موجود ہیں۔ ہمیں صرف ایک اچھے جج کی ضرورت ہے جو ہمارے تمام دلائل کسی بھی قسم کی سیاسی بددیانتی کے بغیر سنے۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے نئی انتظامیہ کو اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے، صدارت کے امیدوار کے انتخاب جیتنے اور حلف برداری کی تقریب کی مدت کے وقت کو ٹرانزکشن کہا جاتا ہے۔ امریکہ میں حلف برداری کی تقریب 20جنوری کو ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے یہ الیکشن بہت آسانی اور بہتر طریقے سے جیت لیاتھا، پوری دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے، امریکہ دنیا کو دیکھ رہا ہے اور ہم اسے اس طرح نہیں جانے دیں گے۔

خیال ر ہے کہ امریکی میڈیا اداروں کے مطابق مستقبل کے امریکی صدر جو بائیڈن نے پنسلوینیا میں بھی کامیابی حاصل کی ہے، یہاں انہیں 20 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں