فاف ڈوپلیسی کو کونسی چیز اتنی پسند آئی کہ وہ اپنے ساتھ لے جانے چاہتے تھے

جنوبی افریقہ کے کرکٹ سٹار فاف ڈوپلیسی کو پاکستان کھانے بہت پسند آئے، وہ پاکستانی کھانے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔

فاف ڈوپلیسی تین بار پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ پہلی بار وہ پاکستان تب آئے تھے جب وہ جنوبی افریقہ انڈر19 کرکٹ کا حصہ تھے۔

اور دوسری بار انھیں پاکستان گھومنے موقع ملا جب انھیں آئی سی سی نے ورلڈ الیون کی قیادت کی زمہ داری دی تھی۔

انھوں نے کہا اب وہ تیسری بار باقاعدہ طور پر پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے کے لیے آئے ہیں۔

جنوبی افریقن کرکٹ سٹار نے کہا انھیں پاکستان کے کھانے بہت پسند آئے ہیں, وہ پاکستانی کھانے بڑے شوق سے کھاتے ہیں ۔

انھوں نے کہا ان کا دل کرتا ہے وہ بہت سارے کھانے اپنے ساتھ لے جائیں ۔

ڈوپلیسی نے کہا کے انھوں نے ابھی تک چار ڈیشز ٹیسٹ کی ہیں, ان کا ارادہ ہے کہ وہ جب تک یہاں ہیں ساری ڈشز کا مزہ لیں گے۔

پاکستان کے لوگ بہت عزت کرنے والے اور خیال رکھنے والے ہیں ۔ مزید انھوں نے کہا کہ وہ چوتھی بار بھی جنوبی افریقہ ٹیم کے ساتھ پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انھوں کہا کہ وہ پاکستانی عوام اور خاص طور پر پی ایس ایل انتظامیہ کے بے حد مشکور ہیں, وہ پاکستانی عوام کی بے پناہ محبت اپنے ساتھ لے کر جا رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں