دنیا بھر میں کرونا وائرس سے 5 کروڑ 65 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 65 لاکھ 63 ہزار 801 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 54 ہزار 802 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 58 لاکھ 56 ہزار 759 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 1 ہزار 435 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 240 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 56 ہزار 254 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 73 ہزار 727 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 44 لاکھ 50 ہزار 477 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 22 ہزار 195 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 71 لاکھ 66 ہزار 996 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 31 ہزار 618 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 89لاکھ 58 ہزار 483 ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں