اداکارہ شبنم مجید کے ساتھ حادثہ

گلوکارہ شبنم مجید کے بڑے بھائی وحید کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں پیش آیا۔

ذرائع  نے بتایا ہے کہ وحید کا علاقے کے ایک ڈاکٹر سے لین دین کا تنازعہ تھا اور اسی رنجش کی بنا پر مذکوہ ڈاکٹر کے بھائیوں نے آج وحید پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جو بعد ازاں مقامی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وحید کو اس کے سالوں شہزاد اور دین نے قتل کیا کیونکہ ان کا دوسری بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا۔

شوبز سے وابستہ افراد نے شبنم مجید سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں