معروف اداکارہ نے اپنی بیٹی کی پہلی بار تصویر شئیر کر دی

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اور شو میزبان جگن کاظم نے پہلی مرتبہ اپنی ننھی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کردی۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر جگن کاظم نے اپنے تینوں بچوں کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کی بیٹی ’سیدہ نور بانو نقوی‘ کو دیکھا جاسکتا ہے جس کی پیدائش گزشتہ ماہ ہوئی ہے۔

جگن کاظم کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر میں اُن کی بیٹی کا چہرہ واضح طور پر نظر نہیں آرہا جبکہ اُن کے دونوں بیٹے بےحد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

میزبان نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہیں میرے تینوں بچے۔https://www.instagram.com/p/CHcIFHNBh30/?utm_source=ig_web_copy_link

اس کے ساتھ ہی جگن کاظم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن مشہور قول لکھا کہ آئیے ہم ان لوگوں کے شکر گزار ہوں جو ہمیں خوش کرتے ہیں، جو ہماری روح کو خوبصورت بنانے والے ہمارے دلکش باغبان ہیں۔

جگن کاظم کے تینوں بچوں کی تصویر دیکھنے کے بعد میزبان کے دوستوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُن کے اہلخانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں