مقبوضہ کشمیر میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری

جنوبی کشمیے کے ضلع شوپیاں کے ترکون گام گاؤں میں جمعرات کے روزبھارتی فوج کا آپریشن مسلسل دوسرے دن جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مرکزی شہر شوپیاں سے 10 کلومیٹر دور ترکوانگام گاؤں کو گھیرے میں لیا اور تلاشی کا آغاز کیا۔

بھارتی پولیس کے ایک افیسر نے بتایا کہ کشمیری جنگجوؤں کی خبر ملنے کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ اور صبح سے ہی گھر گھر کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں