افسران کی ہلاکت کے بعد بھارتی فوج کا اپریشن تیز

سرینگر : مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے افسران سمیت 4 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارتی فوج نے سرحدی علاقوں میں سرچ اپریشن کو مزید پھیلا دیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وادی کشمیر کےسرحدی ضلع کپواڑہ کے مژل سیکٹر پر ہونے والے معرکے میں بھارتی فوج کے کپٹن آشو توش سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد بھارتی فوج نے مزید کمک منگوا کر وسیع علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کردیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورس کل شا م کا اندھیرا چھا جانے کی وجہ سے اپریشن بند کردیا تھا جو آج سوموار کی صبح دوبارہ شروع کردیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک بھارتی فوج اور مسلح حریت پسندوں کے درمیان کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں