راجوری میں بھارتی فوج کا میجر ہلاک : بھارتی فوج

جموں : مقبوضہ جموں کے ضلع راجوری میں بھارتی فوج کا میجر اپنے کیمپ میں ہلاک پایا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ راجوری کی تحصیل تھنہ منڈی میں قائم بھارتی فوج کے کیمپ دھرا کی گلی میں بھارتی فوج کا افسر مردہ حالت میں پایا گیا ۔ جس کی شناخت میجر ونیت کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفل38 سے ہے ۔

بھارتی فوج نے بتایا کہ رومیو فورس کے کمپنی کمانڈر تھنہ منڈی پراسرار حالت میں اس کی لاش ملی ہے ۔ جموں وکشمیر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں