حزب المجاہدین کی قیادت کو ختم کردیا : انڈین آرمی

سرینگر : مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں بھارتی فوج نے حزب المجاہدین کے کمانڈر ڈاکٹر سیف اللہ کو شہید کرنے کا دعوٰی کیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے رنگریت علاقے میں مسلح حریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ اپریشن شروع کیا جو ایک معرکے میں تبدیل ہوگیا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا ۔

مقبوضہ جموں وکشمیر پولیس کے کمانڈر وجے کمار نے کہا کہ خفیہ اطلاعات پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر اپریشن شروع کیا جس میں حزب کمانڈر کو گولیاں مار کرشہید کردیا گیا ہے اور اس کے ساتھ کو زندہ گرفتار کرلیا ہے ۔

بھارتی فوج نے اپنے جاسوسی کے نیٹ ورک کے ذریعے ڈاکٹر سیف اللہ کو شہید کیا ۔ حزب کمانڈر شہید حزب کمانڈر ریاض نیکو کا قریبی ساتھی تھا اور وہ برہان وانی کے ساتھ بھی رہ چکا ہے ۔

حزب کمانڈر کی شہادت تحریک آزادی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے لیکن شہادتوں کے خون سے جلنے والے دیپ کو کبھی بجائے نہیں جاسکتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں