بھارتی فورسز اور جنگجوؤں کے مابین جھڑپ

مقبوضہ کشمیر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے کے نانار گاؤں میں جمعہ کے روز بھارتی فورسز اور جنگجوؤں کے مابین ہونے والے ایک جھڑپ میں دو جنگجو گرفتار ہوگئے۔

بھارتی فوج کے ایک سنئر آفیسر نے بتایا کہ اونتی پورہ کے شہر میں سخت ناکے تھے، ایک ناکے سے موٹرسائیکل پر سوار دو جنگجوؤں سوار تھے، کشمیری نوجوان کو جب روکا تو انہوں نے چلیتے بائیک سے فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد شہر میں مزید فوج بڑھا دی گئی اور آپریشن شروع کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب بھارتی فوج نے جنگوؤں کا پیچھا کیا تو دو جنگجوؤں کو بھارتی فوج نے حراست میں کر میں لے لیا، اور کشمیری جنگجوؤں سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برامد ہوا۔

گرفتار جنگجوؤں کی شناخت لیاقت احمد میر ولد ابو احد میر اور عاقب رشید میر ولد عبد راشد میر سے ہوئی ہے، دونوں جنوبی کشمیر کے رہاشی ہیں۔

پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں