بھارتی فورسز اور جنگجوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں دو جنگجوں شہید

مقبوضہ کشمیر: جموں کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے موچوا میں جیش محمد کے دو جنگوؤں شہید ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیش محمد کے جنگجوؤں اور بھارتی فورسز کے مابین جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی بھی زخمی ہوا تھا۔

کل منگل کی رات سری نگر پولیس اور بڈگام پولیس اور فوج کے 50 آر آر کی مشترکہ ٹیم نے موچوا میں اور سرچ آپریشن شروع کیا۔

جب آر آر کی مشترکہ ٹیم موچوا کے علاقے پہنچی تو چھپے ہوے جنگجوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔

بھارتی فورسز اور جنگجوؤں کے مابین فائرنگ کے مقابلے میں جیش محمد کے دو جنگوؤں شہید ہو گئے تھے۔

جب کہ دو جنگجوؤں کی شہادت کے بعد آج صبح پھر آپریشن شروع کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کو جنگجوؤں کے ٹھکانے کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد شام سات بجے کے قریب سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں