مقبوضہ کشمیر: بارہ سالہ بچے کی لٹکتی لاش برامد

مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری کے گاؤں بہروت میں ایک 12 سالہ بچے کی لاش اس کے ہی گھر میں لٹکتی حالت میں پائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ شام کو بچے کی لاش ملتے ہی بھارتی پولیس کو مطلع کیا گیا جس کے بعد پولیس سٹیشن سے ایک ٹیم اس کے گھر پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق لاش کو قانونی لوازمات کیلئے تحویل میں لیا گیا۔

اس سلسلے میں دفعہ174 سی آر پی سی کے تحت تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں