پشاور کے مدرسے میں دھماکہ ، متعدد افراد جانبحق اور زخمی

پشاور: دیرکالونی میں مدرسے کے اندر دھماکہ ہوا ہے جس کی زد میں آ کر 2بچوں سمیت5 افراد جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہو گئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کےعلاقے دیرکالونی میں دھماکے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دیرکالونی میں مدرسے کے اندر دھماکہ ہوا ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ۔ دھماکے کی زد میں آ کر2بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہو گئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ دھماکے کی جگہ پر بی ڈی یوکے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ایس پی سٹی وقار عظیم نے کہا ہے کہ ایک شخص نے بیگ لاکر رکھا جس کے بعد دھماکا ہوا،زخمیوں میں بیشتر زیر تعلیم طلبا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں