زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو پاکستان آنے سے روک دیا۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ لال چند راجپوت کو بھارت کی جانب سے اپنے شہریوں کے لیے قائم ٹریول ایڈوائزری کو بنیاد بنا کر پاکستان آنے سے روک دیا گیا۔

‏زمبابوے کرکٹ ٹیم آج صبح تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کےلیے اسلام آباد پہنچی، اسکواڈ کے ہمراہ ہیڈ کوچ لال چند راجپوت نہیں تھے۔
واضح رہے کہ لال چند راجپوت بھارت کی جانب سے دو ٹیسٹ اور چار ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں جبکہ کوچنگ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں