بھارتی حکومت نے ’کشمیر ٹائمز‘ کا دفتر سیل کر دیا

بھارتی حکومت نے کشمیر کے معروف اخبار ‘کشمیر ٹائمز’ کے سرینگر کے دفتر کو تالا لگا دیا ہے ۔ایسا ماننا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے کی وجہ سے یہ انتقامی کارروائی کی گئی ہے۔

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں حکام نے بغیر کوئی وجہ بتائے یا نوٹس دیے ہی معروف اخبار ‘کشمیر ٹائمز’ کے سرینگر کے دفتر کو سیل کر دیا۔ میڈیا کہنا ہے کہ حکومت نے کارروائی سے قبل نہ تو کوئی نوٹس جاری کیا اور نہ ہی دفتر سے بے دخل کرنے کے لیے کوئی وجہ بتائی اس لیے یہ غیر قانونی کارروائی ہے۔
اخبار کی ایڈیٹر اور مالک انورادھا بھسین کا کہنا ہے کہ چونکہ حکومت کو اپنے خلاف تنقید قطعی پسند نہیں ہے اسی لیے اس نے ‘کشمیر ٹائمز’ کے خلاف انتقامی کارروائی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں