افغانستان میں ایک گاڑی پر بم حملہ،متعدد شہری ہلاک اور 100 سے زائد زخمی

افغانستان کے صوبہ غور میں بم سےمسلح گاڑی سے کئے گئے حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے اخباری نمائندوں کیلئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملہ آوروں نے بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ غور پولیس ڈائریکٹریٹ کو نشانہ بنایا ہے، حملے میں 12 شہری ہلاک اور 102 زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق آریان نے حملے کو “قتل” قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں