امریکہ میں طیارہ گرنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست لوئزیانا میں ایک چھوٹا  طیارہ گرنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق لوئزیانا کے علاقے ٹیریبون پیریش  میں ایک چھوٹا  طیارہ ہیٹک جھیل کے جوارمیں گِر گیا۔

پولیس اور امدادی ٹیموں کی کاروائیوں کے نتیجے میں طیارےسے 2 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے مین کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

قومی رسل و رسائل سلامتی کمیٹی کے ترجمان پیٹر نڈسن کے مطابق طیارہ جائے حادثہ کے قریب واقع ائیر پورٹ سے اُڑا اور ٹیکساس کے شہر برین ہیم کی طرف عازمِ سفر تھا۔

امریکہ محکمہ برائے  وفاقی ایوی ایشن  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کروائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں