ترکی میں انسداد دہشت گردی آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک

ترکی میں اندرون ملک انسداد دہشت گردی کے یلدرم۔ 5 امانوسلر آپریشن کے دائرہ کار میں ضلع حطائے۔دورت یول کے دیہی علاقے میں 2 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ضلع حطائے کی تحصیل دورت یول  کے دیہی علاقے میں ضلعی جینڈر میری کمانڈ آفس سے منسلک جینڈر میری کمانڈوز اور جینڈر میری اسپیشل آپریشن یونٹوں کی طرف سے آپریشن کیا گیا۔

فضائی تعاون کے حامل اس آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

علاقے میں ابھی آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں