بھارتی پولیس کے ایک سینئر آفیسر پر دستی بم حملہ

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلومہ کے علاقے ترال میں دستی بم حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار آر پی ایف کا اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔

جنوبی کشمیر میں حریت پسندوں نے اتوار کے روز پلوامے کے علاقے ترال میں بھارتی پولیس پر حملہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ جنگجوؤں نے آر پی ایف پارٹی کی طرف دستی بم حملہ کیا جس میں سی آر پی ایف کا ایک اے ایس آئی آفیسر زخمی ہو گیا۔

بھارتی آفیسر نے اپنے بیان میں کہا کہ اسے فوری قریبی اہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں