بھارتی فوج کا لشکر طیبہ کا ایک جنگجو گرفتار کرنے کا دعویٰ

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں بھارتی فوج نے لشکر طیبہ کی تنظیم سے منسک ایک حریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی سیکیورٹی ترجمان کے مطابق گرفتار کیا جانے والا لشکر طیبہ اوور گرونڈ ورکر ( سہولت کار ) جو مسلح حریت پسندوں کو پناہ ، سازو سامان ، اسلحہ ، ایمونیشن ، نقل وحرکت اور دیگر امداد مہیا کرتا تھا ۔ یہ سہولت کار مقبوضہ کشمیر کے علاقے پامپور ، کریو اور کاک پورہ میں سرگرم تھا ۔

بھارتی پولیس کے ایک اہلکار نے بیان میں بتایا کہ لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ حریت پسند کے پاس بھاری ہتھیار سے لیس تھا جو ضبط کر لیا گیا حریت پسند کو گرفتار میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں