کرغزستان کے صدر نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا

کرغزستان کے صدر جین بیکوف نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرغزستان کے صدر جین بیکوف نے استعفیٰ دینے کا اعلان سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے کیا ہے۔

صدر کرغزستان جین بیکوف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں اقتدار سے چمٹا ہوا نہیں ہوں، میں نہیں چاہتا کہ تاریخ مجھے عوام کا خون بہانے کی اجازت دینے والے صدر کے طور پر یاد رکھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں متنازع پارلیمانی انتخابات کے بعد سے سیاسی بحران ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں