آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

جعلی کھاتوں کے کیس میں سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے ہیں جوکہ 8 ارب روپے کے مشکوک منتقلی رقوم کیس میں جاری کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  نیب کی جانب سے وارنٹس آج اسلام آباد  کی عدالت  میں پیش کیے جائیں گے۔

مشکوک منتقلی رقوم کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہو گی۔

 خیال رہے کہ جعلی کھاتوں کے کیس میں آصف زرداری نیب کو تفتیش کے لیے مطلوب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں