آذربایجان فوج نے آرمینیا فوج کے متعدد حملے ناکام بنا دیئے

 آذری وزرات دفاع  کے مطابق، آغ درہ،آغدام،فضولی مجبرائیل اور ہادروت  میں حالات میں کشیدگی بدستور  برقرار ہے۔

آمینی فوج نے رات بھر حملوں کی کوشش کی، لیکن آذری فوج نے آرمینی فوج کو حملہ کرنے سے ناکام بنا دیا۔

آذری فوج نے آرمینی فوج کے دوعدد ٹی 72 ٹینک،ایک عدد ایم ٹو ایم طیارہ شکن توپ،چار عدد گرڈ میزائل نظام،ایک عدد ڈی۔20ایک عدد ڈی۔30دو عدد  ڈی۔1  ہویٹزر اور چند ایک ڈرون اور  گاڑیاں تباہ کر دیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں موجود آرمینی فوج  کو بھی بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے جبکہ  دشمن فوج کو گاڑیوں،اسلحے اور ایندھن کی قلت کا سامنا ہے۔

دوسری جانب آرمینیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گوران بے، آغدام ،آغاچا بدی  اور ترتر میں گولہ باری  جاری رکھی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں