آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آخری ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹ سے شکست دیدی۔ آسٹریلیا نے 302 رنز کا ہدف 7 وکٹ پر حاصل کر کے 3 میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔میچ کے آغاز میں ابتدائی دو گیندوں پر انگلش ٹیم کے دو کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

انگلش ٹیم کی جانب سے جونی بیئر اسٹو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 112 رنز بنائے جبکہ بلنگز نے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 57 رنز اسکور کیے۔کرس ووکس نے بھی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 53 رنز بنائے۔

میچ کے آخری اوور میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 10 رنز درکار تھے۔مچل اسٹارک نے آخری اوور کی پہلی گیند پر چھکا مار کر ٹیم کو جیت کے قریب کر دیا اور دو گیندوں بعد ہی چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں