مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے 3 نوجوان اور ایک خاتون کوشہید کردیا

مقبوضہ کشمیر:بٹہ مالو میں بھارتی فوج نے تین نوجوان اور ایک خاتون کوشہید کردیا

سرینگر :مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے بٹہ مالو سے بھارتی فوج اور حریت پسندوں کے مابین تصادم کے دوران تین نوجوان اور ایک مقامی خاتون کے شہید ہونے جبکہ ڈپٹی کمانڈنٹ سی آر پی ایف کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس اور سی آر پی ایف مشترکہ طور پر کاروائی کر رہی ہے۔

شہید ہونے والی خاتون کی شناخت کوثر ریاض تصادم کے دوران وہ زخمی ہوگئی تھیں۔ زخموں کی تاب نہ لاکر وہ چل بسیں۔

زخمی ہونے والے کمانڈنٹ کو 92 بیس ہاسپیٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق بٹہ مالو علاقے میں حریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کاروائی شروع کی ۔ شہید حریت پسندوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں