انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا: آخری ون ون ڈے آج کھیلا جائیگا

انچسٹر : انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) بدھ کو اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کا آخری اور فائنل مقابلہ اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں سجے گا،دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

انگلینڈ کے ون ڈے سکواڈ کی قیادت آئن مورگن کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم آرون فنچ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

کینگروز نے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو 19 رنز سے شکست دی جس کا حساب میزبان ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ چکتا کر دیا تھا اور مہمان ٹیم کو 24 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کو تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے تینوں میچ اولڈ ٹریفورڈ، مانچسڑ میں کھیلے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں