چین نے 38 ہزار مربع کلومیٹر ہندوستانی اراضی پر قبضہ کرلیا: راج ناتھ سنگھ

بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج پارلیمنٹ میں کہا کہ چین نے 38 ہزار مربع کلومیٹر ہندوستانی اراضی پر قبضہ کرلیا ہے اور وہ مزید 90 ہزار مربع کلومیٹر کو اپنی ملکیت سمجھتا ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ چین نے مئی اور جون میں زمینی صورتحال کو درہم برہم کرنے کی کوشش کی اور اس کی وجہ سے بھارت کا ردعمل سامنے آیا۔

راج ناتھ نے کہا ہم نے چین کو بتایا ہے کہ اس طرح کی کوششیں ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہوں گی۔’چین نے لداخ میں تقریبا 38 ہزار مربع کلومیٹر پر قبضہ کیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ چین اروناچل پردیش میں بھی چین کئ علاقوں پر قبضہ کر چکا ہے اور حدود کے مشرقی حصے میں بھی تقریبا 90 ہزار مربع کلومیٹر بھارتی سرزمین پر مزید دعویٰ کررہا ہے ہے۔

انہوں نے کہا بھارت اور چین دونوں باضابطہ طور پر اس بات پر متفق ہو چکے ہیں کہ سرحدوں کا تنازعہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جس میں صبر کا تقاضا ہے اور انہوں نے بات چیت اور پرامن مذاکرات کے ذریعے منصفانہ، معقول اور باہمی حل تلاش کرنے کا عہد کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں