حریت پسند بھارتی فوج کا محاصرہ توڑ کر نکلنے میں کامیاب

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے مروال میں حریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا

اطلاعات کے مطابق کشمیری جنگجوؤں نے ضلع پلوامہ کے علاقے مروال میں فائرنگ کے ابتدائی تبادلے کے بعد بھارتی فوج کو چکما دینے میں کامیاب ہوگئے۔

سرچ آپریشن کا آغاز پہلے بھارتی فوج نے کیا جس میں 50 آر آر ، سی آر پی ایف اور پلوامہ پولیس شامل تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب سرچ آپریشن شروع کیا جارہا تھا کشمیری جنگجوؤں نے بھارتی فوج پر فائرنگ کردی، جس میں 1 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔

کشمیری جنگجوؤں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بھارتھی میڈیا کے مطابق مختصر تبادلے کے بعد شروع کیا گیا سرچ آپریشن بند کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں