پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

 رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب کر کر تباہ ہوا ہے،پائلٹ محفوظ رہا، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف پہنچ چکی ہیں

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا،زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی،پائلٹ جہازسےبحفاظت نکل گیا

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارے کو حادثہ مکیال کے قریب پیش آیا، طیارہ تربیتی پرواز پر تھا، حادثے کی تحقیقات کیلئے بورڈ تشکیل دے دیاگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں