کشمیری جنگجوؤں اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے مروال میں کشمیری نوجوان اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس، آرمی کی آر آر اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے مروال میں کورڈ اینڈ سرچ سرچ آپریشن شروع کیا۔

جب مشترکہ ٹیم نے مقام کا گھیراؤ کیا تو چھپے ہوئے کشمیری جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ کردی۔

ضلع پلوامہ کے علاقے مروال میں مشترکہ آپریشن آج صبح سویرےہوا۔

فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ اس علاقے میں 2 سے 3 کشمیری جنگجوؤں چھپے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں