مقبوضہ کشمیر:عسکری راہنما ڈاکٹر عمر شہیدؒ کی یوم شہادت پر تحریک المجاہدین کا زبردست خراج عقیدت

مقبوضہ کشمیر: ممتاز کشمیری اسکالر، عسکری راہنما ڈاکٹر عمر شہیدؒ کو ان کے یوم شہادت پر تحریک المجاہدین کا زبردست خراج عقیدت

غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں برسرپیکار عسکری تنظیم تحریک المجاہدین نے شہدائے کشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کا مشن ہر صورت میں جاری رہے گا۔

شہداء کی مقدس قربانیاں انشاء اللہ ضرور رنگ لائیں گی۔

تحریک المجاہدین کے مایہ ناز کمانڈر اور پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر عمر شہیدؒ کو ان کی یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تحریک کے فیلڈ کمانڈرز نے کہا کہ عظیم کشمیری عوام شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

ڈاکٹر عمر کو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے 10 ستمبر 2018 کو خانیار سرینگر میں ٹارگٹ کلنگ کے دوران شہید کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے مشن کو پورا کرنے کا عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ جو قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں، انہیں دنیا کی کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی۔

بھارت کشمیری عوام کے قتل عام کے بہانے تلاش کرتا رہتا ہے اور کشمیریوں کے قتل عام کا جواز پیدا کرتا ہے۔

بھارتی دہشت گرد فورسز اور ایجنسیاں نہتے کشمیریوں کو قتل کر کے الزام مجاہدین پر ڈال دیتی ہیں۔

مگر بھارت کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو قتل عام اور طاقت سے دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔

کشمیری عوام مکارانہ سیاست اور سفارت سے مایوس ہو کر بندوق اٹھانے پر مجبور ہوئے۔انہوں نے کہا کہ شہدائے کشمیر کسی ایک تنظیم کا فخر نہ تھے بلکہ ان پر پوری قوم کو فخر ہے۔

شہداء اور ان کی قربانیوں نے مسلح تحریک کو ایک نئی سمت دی اور بھارتی ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

تحریک المجاہدین بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ ریاست میں قتل عام، حریت پسندوں کی گرفتاریوں کی بڑھتی وارداتوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں شہداء کے ورثاء پر ہمیشہ فخر رہے گا اور قوم ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں