عراق میں امریکا نے اپنی فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا اعلان کر دیا

امریکا نے عراق میں تعینات اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی فوج کے مطابق عراق میں موجود 5 ہزار 200 امریکی فوجیوں کی تعداد رواں ماہ کم کرکے 3 ہزار تک کردی جائے گی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے میرین جنرل فرینک مکینزی کا کہنا ہے کہ امریکی فوج مسلسل عراقی فوجیوں کی ٹریننگ کا کام کرتی رہے گی تاکہ عراق میں امریکی فوج اپنی موجودگی کو کم سے کم کر سکے۔

امریکی صدر ٹرمپ عراق سے فوج کم کرنے کا اعلان کریں گے، عراق میں امریکی فوج کے اہلکار داعش کے خاتمے کے لیے تعینات کیے گئے تھے۔

دوسری جانب افغانستان میں امریکی فوج کے انخلاء کے حوالے سے بھی اعلان کچھ دنوں میں متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں