مقبوضہ کشمیر: ریچھ کے حملے میں 35سالہ شہری شدید زخمی

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ریچھ نے ایک 35 سالہ شخص پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ فاروق آج صبح اپنے گھر کے باہر تھا جب ریچھ نے اُس پر حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ فاروق کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لئے سری نگر کے ایک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام نے زخمی شہری کی شناخت فاروق احمد گوجر عرف مومن خان ولد رحیم اللہ گوجر ساکن ژیرہ ون، کے طور کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں